سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے زیورات کے خریداروں اور سونے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو نیا جھٹکا لگا ہے۔ مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 2100 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 99 ہزار 382 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر مہنگا ہو کر 3310 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
صرافہ ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتیں مزید اوپر جا سکتی ہیں، جو عام صارفین کے لیے مزید مشکلات کا سبب بن سکتی ہیں۔