ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 1.439 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے آغاز پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 13.997 ارب ڈالر تھے، جن میں اسٹیٹ بینک کے پاس 9.390 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 4.607 ارب ڈالر موجود تھے۔
18 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 15.436 ارب ڈالر ہو گئے، جن میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10.206 ارب ڈالر اور بینکوں کے ذخائر 5.230 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
مالی سال کے آغاز سے اب تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 816 ملین ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 623 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
