سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونا 1600 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 47 ہزار 100 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1368 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 97 ہزار 582 روپے ہو گئی۔
دنیا بھر میں سونے کے سب سے زیادہ ذخائر امریکا کے پاس ہیں، جبکہ ایشیا میں چین اس فہرست میں سرفہرست ہے۔ بھارت عالمی درجہ بندی میں آٹھویں اور ایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان 49ویں پوزیشن پر موجود ہے۔
ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ بتاتی ہے کہ 2024 میں دنیا کے مرکزی بینکوں نے 1000 میٹرک ٹن سے زیادہ سونا خریدا، جو پچھلی دہائی کے مقابلے میں دوگنا سے زیادہ ہے، اس طرح مرکزی بینک اب مجموعی نکالا گیا سونا کا پانچواں حصہ رکھتے ہیں۔