آئندہ 15 دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان بہت کم ہے۔
تفصیلات کے مطابق، یکم مئی 2025 سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر صرف 0.016 روپے کی معمولی کمی کی توقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.01 روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، ان چھوٹی تبدیلیوں کا اثر صارفین پر منتقل ہونے کا امکان نہیں ہے، اس لیے قیمتوں میں استحکام برقرار رہنے کی امید ہے۔