ایف بی آر نے 14 ہزار گدھے کی کھالوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)   نے پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گدھے کی کھالوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

ایف بی آر ترجمان کے مطابق 285 پارسلز چمڑے کی مصنوعات بتا کر چین بھیجے جارہے تھے تاہم ایف بی آر نے  پورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے گدھےکی کھالوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

ایف بی آر  ترجمان کے مطابق  چیکنگ کے دوران پارسل میں سےگدھوں کی 14 ہزارکھالیں نکلیں۔

ترجمان ایف بی آر کا مزید بتانا ہے کہ  ایکسپورٹ پالیسی کے تحت گدھےکی کھال کی برآمد پر پابندی عائد ہے۔