محمود خان اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کردیا

پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا کہنا ہےکہ بانئ پی ٹی آئی کو اچھا سمجھیں یا برا،انہیں کروڑوں لوگوں نے ووٹ دیا، انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

کوئٹہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد واقعے کی عدالتی تحقیقات کروائی جائے،احتجاج کو روکنے کے لئے حکومت نے قومی شاہراہوں کو کئی کئی گھنٹے بند رکھا،عوام کو تحفظ اور امن نہ دینے والی حکومت نہیں چل سکتی۔

مزیدکہا ملک کے موجودہ حالات پرسیاسی جماعتوں کو اکھٹا بیٹھنا ہوگا، ،پاکستان میں صرف آئین کی حکومت ہوگی۔