نیلی پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مشہور فلم سٹار ہیں جو اپنی جاذب نظر شخصیت اور بہترین اداکاری کی وجہ سے سراہی جاتی تھیں۔ ان کی قابل ذکر فلمیں آخری جنگ، مولا بخش، مشکل، چیف صاب، اللہ داد، انسانیت کی دشمن، امیر خان، انٹرنیشنل گوریلے، سخی بادشاہ اور دیگر تھیں۔
اداکارہ نے اپنے کیریئر کے عروج پر شوبزانڈسٹری چھوڑ دی۔ وہ واحد سابق پاکستانی اداکارہ ہیں جو انڈسٹری چھوڑنے کے بعد دوبارہ اسکرین پر نظر نہیں آئیں۔ ان کے بہت سے مداح، دوست اب بھی ان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کہاں ہیں؟
حال ہی میں، مشہور مصنف ناصر ادیب نے انکشاف کیا کہ نیلی نے میڈیا انڈسٹری کیوں چھوڑی اور وہ اپنی زندگی کیسے گزار رہی ہیں؟
ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ناصر ادیب نے کہا، “جاوید شیخ سے بریک اپ کے بعد نیلی کا دل ٹوٹ گیا تھا اور وہ سنگل تھی جب ایک مافیا کے سربراہ نے اس سے رابطہ کیا اور اسے پرپوز کیا لیکن نیلی نے اس کے پروپوزل کو مسترد کر دیا، مسترد ہونے کے بعد اس شخص نےانہیں دھمکی دی۔ اس نے اسے اپنی طاقت سے خبردار بھی کیا۔
ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے پھر اپنی جاری شوٹنگز کو سمیٹ لیا، اور وہ غائب ہو گئیں۔ وہ شوٹنگ کے سلسلے میں رابطہ کے مقصد کے لیے بھی نامعلوم نمبرز کا استعمال کرتی تھیں جہاں سے ان کی ایک ہی ڈیمانڈ ہوتی تھی کہ شوٹنگ کو جلد سے جلد مکمل کر لیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ جلد ہی میڈیا انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیں گی۔
ناصر ادیب نے مزید کہا کہ اپنی تمام فلمیں سمیٹنے کے بعد یہ سمجھا جانے لگا تھا کہ اب شاید کوئی بھی نیلی سے شادی کے لیے تیار نہں ہوگا لیکن انہیں ایک ایسے شخص کی طرف سے شادی کی پیشکش ملی جو ان کا کافی وفادار تھا۔ اس نے انہیں تمام دھمکیوں اور خطرات کے ساتھ قبول بھی کیا۔ چند سال وہ نیلی کے ساتھ پاکستان میں بھی رہے۔
ان کے دو بچے ہیں، اور انہوں نے اس کے بعد کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اس کا صرف عزیز میمن سے رابطہ تھا جو مجھے جوہر ٹاؤن لے گیا۔ ہم ان سے ملے، اور ان سے انڈسٹری دوبارہ جوائن کرنے کو کہا توانہوں نے انڈسٹری میں آنے سے صاف انکار کردیا اور درخواست کی کہ اس ملاقات کا بھی کسی سے ذکر نہ کیا جائے۔
فلم انڈسٹری میں نیلی کے ڈیبیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ناصر ادیب نے کہا کہ وہ اپنی فلم کے لیے دو نئے چہروں کا انتخاب کرنے اپنے دوست یونس ملک کے پاس گئے اور نیلی کی ذہانت، تعلیمی پس منظر اور تاثرات نے انھیں بہت متاثر کیا اور انھوں نے انھیں اپنی فلم کے لیے سائن کر لیا۔