احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کی، بشریٰ بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہو ئیں۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ملزمان کی جانب سے آج بھی 342 کے سوالناموں پر جواب داخل نہ کروائے گئے۔
بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت پر مزید کارروائی پیر 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔