بالی ووڈ کے تینوں خانزشاہ رخ خان،سلمان خان اور عامرخان ایک ساتھ فلم کرنے کو تیارہوگئے جس کے لیے وہ مناسب اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں۔
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وہ، سلمان خان اور شاہ رخ خان فلم میں ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں مگر اس حوالے سے مناسب اسکرپٹ کا انتظار ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شریک عامر خان نے شاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں، شاہ رخ اور سلمان 6 ماہ قبل اس پر بات کرچکے ہیں اور اب ہمیں بس ایک مناسب اور اچھے اسکرپٹ کا انتظار ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی اس حوالے سے متفق تھے کہ ہم تینوں ساتھ مل کر فلم کریں اور مجھے امید ہے یہ جلد ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ خان نے کہاہے کہ ساتھ کام کرنے کا آئیڈیا میں نے ہی پیش کیا تھا کہ اگر ہم تینوں ساتھ فلم نہ کر پائے تو یہ افسوس ناک ہوگا۔