فلم "ویلکم ٹوپنجاب" کے دو گانے گلوکارعلی عباس کی آوازمیں ریکارڈ کرلئے گئے۔
ادریس خان اسٹوڈیو میں گانوں کی ریکارڈنگ کے موقع پرہدایت کار شہزاد رفیق، فلم ساز صفدر ملک،موسیقار ذوالفقار علی اور سہیل صفدر ملک موجود تھے،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ہدایتکار شہزاد رفیق نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کراچی سے اسی ہفتے ہورہا ہے،فلم کے میوزک پر ذوالفقار علی عطرے نے بڑی محنت کی ہے،گلوکار علی عباس نے گانا بڑی محنت سے ریکارڈ کرایا ہے۔
فلم ساز صفدر ملک نے کہا کہ فلم بنانا میرا جنون ہے، جب تک زندگی ہے،فلم بناتا رہوں گا،"ویلکم ٹو پنجاب"بڑے بجٹ کی فلم ہے جس کے لئے میری پہلی چوائس شہزاد رفیق ہی تھے۔
موسیقار ذوالفقار علی عطرے نے کہا کہ گلوکار علی عباس اس گانے کے لئے میری پہلی چوائس تھے،علی عباس نے بڑی محنت سے گانا ریکارڈ کرایا ہے،گلوکارعلی عباس نے کہا کہ ہدایتکار شہزاد رفیق کی فلم کے لئے گانا اعزاز ہے،اس سے پہلے بھی فلموں کےلیے گانے گائے ہیں،اس گانے کا میوزک بہت ہی کمال کا تھا،اس موقع پر ہدایتکار شہزاد رفیق کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔