پی ٹی آئی احتجاج ؛ بشری بی بی اورعلی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران درج کیے گئے مقدمات میں بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور، شاہد خٹک اور سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں شاہد خٹک اور سہیل آفریدی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

یہ وارنٹ گرفتاری تھانہ رمنا میں درج کیے گئے مقدمے کے حوالے سے جاری کیے گئے ہیں۔