ڈی چوک سے گرفتار شناخت پریڈ پرملزمان پیش نہ کرنے پر ڈی سی اسلام آباد طلب

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک سے گرفتار شناخت پریڈ پرملزمان پیش نہ کیے جانے پر ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کو طلب کرلیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ڈی سی اسلام آبا کو طلب کیا۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر راجہ نوید اور ملزمان کے وکلاء عدالت پیش ہوئے۔

جج انوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ ڈی سی عدالت میں پیش ہو کر بتائیں کہ شناخت پریڈ والے ملزمان کیوں پیش نہیں کیے جا رہے۔ عدالت نے تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی طلب کرنے اور پولیس کو بروقت چالان جمع کروانے کا حکم دیا۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ پولیس اہلکار جیل کے باہر کھڑے ہوتے ہیں شناخت پریڈ کے ملزمان حوالے نہیں کئے جاتے۔آدھے گھنٹے میں ڈپٹی کمشنر عدالت پیش ہوں۔ شناخت پریڈ پر ملزمان اگر آج پیش نہ ہوئے تو ڈی آئی جی اور آئی جی کو طلب کروں گا۔ جج نے نیب کورٹ کو ہدایت کی کہ  آج کوئی معذرت قبول نہیں ہو گی ہر صورت شناخت پریڈ والے ملزمان عدالت میں  پیش کریں۔