تحریک انصاف کے 600 کارکنوں کی پولیس حوالگی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کے 600 گرفتار کارکنوں کی لاہور،فیصل آباد اور جڑانوالہ پولیس کو حوالگی کے کیسز کی سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
لاہور پولیس نے 200 گرفتار کارکنوں کو ریس کورس تھانہ لاہور کے مقدمے میں قصوروار قرار دیا ہے۔ اسی طرح فیصل آباد ،جڑنوالہ تھانہ پولیس نے بھی 400 گرفتار کارکنوں کو اپنے تھانے میں درج مقدمات میں قصور قرار دیا ہے۔
پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ گرفتار تمام 600 کارکنوں کو لاہور فیصل آباد لے جانے کی اجازت دی جائے۔ یہ 3 مقدمات مارچ 2023 میں درج کیے گئے۔
دوارن سماعت وکلائے صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور، فیصل آباد پولیس کا موقف غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔ ان کارکنوں کو 21 ماہ بعد ملزم قرار دینا خلاف آئین ہے۔ اگر کسی کو تفتیش کرنی ہے تو اڈیالہ جیل میں ہی کرے اور گرفتار 600 کارکنوں کی پولیس کو حوالگی کی درخواستیں خارج کی جائیں۔