سنگجانی جلسے میں توڑ پھوڑ کا کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع

انسداد دہشتگردی عدالت نے سنگجانی جلسے کےدوران توڑ پھوڑ کے کیس میں اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین  نے اسد قیصرکے خلاف تحریک انصاف کے سنگجانی جلسے کے دوران توڑپھوڑ کیس کی سماعت کی جس دوران وکیل صفائی عائشہ خالد نے اسد قیصرکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

عائشہ خالد نے کہا کہ اسدقیصرکی طبیعت ناساز ہے، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ منسلک کیا ہے۔

عدالت نے اسد قیصرکی استثنیٰ کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع کردی۔