اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی انتشار کی صورت میں ملکی معیشت میں بہتری نہیں آ سکتی۔
ایک میڈیا گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ٹیکس دینا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج آئین اور قانون کی کوئی اہمیت نہیں رہی، اور اگر قانون کی حکمرانی قائم نہ ہو تو معیشت بہتر نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے رات کے اندھیرے میں آئینی ترامیم کرنے پر تنقید کی اور کہا کہ ملک کی تمام خرابیوں کی وجہ انتخابات میں دھاندلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل معاشی استحکام میں ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ سیاسی انتشار کی وجہ سے ملکی معیشت میں بہتری ممکن نہیں، اور روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وفاق صوبوں کو وسائل دینے کے بعد سود کی ادائیگیاں نہیں کر سکتا، جس کے لیے مزید قرضے لینا پڑتے ہیں۔