پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مجموعی طور پر 372 طلباء کو پوسٹ گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ ڈگریاں تفویض کی گئیں،نیول چیف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 33 طلباء کو میڈلز سے نوازا۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ شعبہ جات میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا سائنسز اور کمپیوٹر سائنس ڈسپلنز کا فروغ قابل تحسین ہے۔
نیول چیف نے میڈلسٹ،گریجویٹ ہونے والے طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی، تقریب میں دوست ممالک کے اور ملکی سول و ملٹری اعلیٰ افسران اور طلباء کے والدین نے بھی شرکت کی۔