ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا آج 148 واں یوم پیدائش ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
شہر شہر آج تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، بانی پاکستان کی انتھک جدوجہد، دانشمندی اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کا قیام عمل میں آیا، دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا۔
مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوگی، محمد علی جناحؒ 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم سندھ مدرستہ الاسلام سے حاصل کی، پھر لندن سے قانون کی ڈگری لی، قائداعظمؒ نے سیاست کا آغاز انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت سے کیا۔
1913ء میں محمد علی جناحؒ نے آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی، الگ مسلم ریاست کیلئے برصغیر کے مسلمانوں کی رہنمائی کی۔