پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کے رنگ،گھروں کے باہر کرسمس ٹری کی رنگینیاں، چرچز کی بھی تزئین و آرائش کی گئی۔
سانتا کلاز خوشیاں بکھیرنے کیلئے سفر پر نکل پڑے، ہسپتال میں بچوں کو تحائف دینے کے انوکھے انداز کے باعث ٹیکساس میں ڈرون سے بنے سانتا کلاز توجہ کا مرکز بن گئے، روم میں بازاروں اور شاہراہوں کو روشنیوں سے سجا دیا گیا۔
نیویارک، لندن، پیرس، ٹورنٹو اور میکسیکو سمیت دنیا کے کئی بڑے شہروں میں تقریبات ہوئیں، مسیحی برادری مذہبی تہوار کو بھرپور انداز سے منانے میں مصروف ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی گئی۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے منفرد انداز میں کرسمس کی مبارکباد دی۔