سنچورین میں بارش، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرے روز کا کھیل تاخیر کا شکار

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

سنچورین میں بارش کے باعث تیسرے دن کے کھیل کا آغاز نہیں ہو سکا ہے، پچ اور اسکور بورڈ کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

سنچورین میں گزشتہ رات تیز بارش ہوئی، اب بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اپنی دوسری اننگز 3 وکٹ 88 رنز سے دوبارہ شروع کرے گا، پاکستان کو جنوبی افریقا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے دو رنز درکار ہے۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 211 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 301 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔