دوسرا میچ، جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانیوالے دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانیوالے دوسرے ایک روزہ میچ میں پروٹیز کپتان باؤما نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ 

پاکستان کی ٹیم میں صائم ایوب ، عبداللہ شفیق، بابر اعظم،محمد رضوان، کامران غلام، سلمان آغا،عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ ،حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں ۔

ٹاس کے موقع پر کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ دوسرے میچ میں پروٹیز کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔