ویرات کوہلی آسٹریلیا میں خاتون صحافی اور کیمرہ مین پر برہم

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی آسٹریلیا میں خاتون رپورٹر اور ٹی وی کیمرہ مین سے ناراض ہو گئے۔

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ویرات کوہلی اپنی فیملی کے ہمراہ برسبین سے میلبرن ایئرپورٹ پہنچے، جہاں ان کی خاتون رپورٹر کے ساتھ بحث ہوئی۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

کوہلی نے کیمرہ مین سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ "میرے بچے میرے ساتھ ہیں، مجھے پرائیویسی کی ضرورت ہے، اور آپ بغیر اجازت کے ویڈیو نہیں بنا سکتے۔"

میڈیا رپورٹس کے مطابق، جب میلبرن ایئرپورٹ پہنچنے پر کیمرہ مین نے ان کی فیملی کی طرف فوٹیج لینے کی کوشش کی، تو کوہلی غصے میں آ گئے اور خاتون رپورٹر اور کیمرہ مین سے بحث کے بعد وہ وہاں سے چلے گئے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ بھارت میں میڈیا کی توجہ اور کروڑوں مداحوں سے دور پرسکون زندگی گزارنے کی خواہش رکھتے ہیں اور اس مقصد کے تحت وہ بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہو چکے ہیں۔