سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت شروع کر دی۔
سپریم کورٹ نے انتخابات میں دھاندلی سمیت آئینی بینچ کے دیگر مقدمات کی سماعت بغیر کارروئی ملتوی کر دی۔
جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ آئینی بینچ آج صرف فوجی عدالتوں کا کیس سنے گا۔
اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت شروع کی تو وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث روسٹم پر آگئے۔