اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی جانب سے اپیلیں دائر کردی گئیں۔
بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ کی جانب سےاپیلیں وکیل خالد یوسف کی جانب سے دائرکیں،اپیلوں میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ،نیب نےبدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا،نامکمل تفتیش کی بنیاد پرجلدبازی میں سزا سنائی گئی،نیشنل کرائم ایجنسی سےمعاہدےکا متن نہ لینا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ ثابت کرتا ہے،این سی اےحکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیاگیا،استغاثہ شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا،190 ملین پاؤنڈ ریفرنس سےبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کیا جائے۔
اپیلوں میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے سزائیں اور احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔