پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 48 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 13 ہزار 690 پر آ گیا۔
اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 444 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 739 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔