مشقوں کے دوران جنوبی کوریا میں بم شہری آبادی پر گر گیا

جنوبی کوریا میں فضائی مشقوں کے دوران ایک فوجی طیارے سے غلطی سے بم شہری آبادی پر گر گئے۔

یہ واقعہ جنوبی کوریا کے شہر پوچیون میں پیش آیا، جہاں ایئر فورس کی جاری مشقوں کے دوران FK-16 طیارے نے غلطی سے رہائشی علاقے پر 8 بم گرا دیے۔

ان بموں میں سے 7 نہیں پھٹے، تاہم ایک بم پھٹنے سے 15 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بم گرنے سے قریبی گھروں اور ایک چرچ کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ ناکارہ بموں کو محفوظ طریقے سے ہٹانے کا عمل جاری ہے۔

جنوبی کورین ایئر فورس نے اس واقعے پر معذرت کرتے ہوئے نقصان کا ازالہ کرنے اور متاثرین کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔