راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں آج اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع ہیں، جہاں مختلف رہنما عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اراکین اور اتحادی جماعتوں کے رہنما عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل پہنچیں گے۔
ملاقات کرنے والوں میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی قیادت شامل ہوگی، جن میں علامہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب، اسد قیصر، اعظم سواتی اور حسن یوسفزئی کے نام نمایاں ہیں۔
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا سے جنید اکبر اور پنجاب سے ملک احمد بچھڑ بھی عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال، اپوزیشن اتحاد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں تنظیمی معاملات اور عید کے بعد متوقع عوامی تحریک پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ جمعرات کو ان رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات ممکن نہیں ہو سکی تھی۔