عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوگیا، قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح پر

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ساڑھے 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اگست 2021 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 68.85 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے، جب کہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 66.79 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی اور اوپیک کی جانب سے 25 اپریل کے بعد پیداوار بڑھانے کے اشارے کے باعث عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تجارتی کشیدگی اور ممکنہ اقتصادی سست روی کے خدشات نے توانائی کی عالمی طلب کو متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔