اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 ملین ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 27 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 28 فروری 2025 کو 11.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک کے کل زرمبادلہ کے ذخائر 15.87 ارب ڈالر رہے، جن میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 4.62 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 21 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا تھا، جبکہ رواں سال نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔