غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 68.68 ڈالر فی بیرل رہی، جو ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح ہے۔
عالمی اقتصادی ترقی میں سست روی اور توانائی کی طلب میں کمی کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
بلومبرگ کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں 0.57 فیصد اضافہ ہونے کے بعد 66.69 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 0.58 فیصد اضافے کے ساتھ 69.70 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
اوپیک کی جانب سے اپریل سے پیداوار بڑھانے کے منصوبوں پر بھی خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے، جس کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔