پاکستان میں مہنگائی کی رفتار سست، مگر عوام کو اب بھی ریلیف نہ ملا

اسلام آباد: ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ برقرار ہے۔

ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.87 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 13 اشیاء مہنگی ہوئیں، 20 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 18 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 مہنگی ہونے والی اشیاء:
 کیلے 18 روپے فی درجن مہنگے
 چینی 5 روپے بڑھ کر 162.64 روپے فی کلو
 ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 83.25 روپے اضافہ
 انڈے 7.23 روپے، مٹن 6.56 روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 3.91 روپے مہنگا

 سستی ہونے والی اشیاء:
 پیاز 4.95 روپے، ٹماٹر 2 روپے، آلو 2 روپے، دال ماش 4 روپے، باسمتی چاول 3 روپے سستا
 تازہ دودھ، دہی اور دال مونگ بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل

فروری میں مجموعی مہنگائی کی شرح 1.52 فیصد تک کم ہونے کے باوجود روزمرہ اشیاء کی قیمتیں عوام کے لیے اب بھی بوجھ بنی ہوئی ہیں۔