پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروباری دن ملا جلا رہا، جہاں بینچ مارک 100 انڈیکس میں 93 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 84 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 660 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ مجموعی طور پر 29 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے سودے 20 ارب 26 کروڑ روپے میں طے پائے۔
اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 17 ارب روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 48 ارب روپے رہ گئی۔