اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 9 کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہ گئی ہے۔
کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 92 کروڑ 89 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔
مالیاتی صورتحال
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، 28 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زیرگردش کرنسی کا حجم 9458 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہے۔
زروسیع (ایم ٹو) کا حجم 35756 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو 0.7 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔