کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا دن مثبت رہا، جس کے دوران سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا نظر آیا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 1009 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 94 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 818 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جو مارکیٹ میں تیزی کا اشارہ ہے۔ حصص بازار میں آج 38 کروڑ شیئرز کے سودے 25 ارب روپے میں طے پائے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 80 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس سے مجموعی مالیت 14 ہزار 128 ارب روپے تک پہنچ گئی۔