چینی کے تھوک ریٹ میں 10 روپے فی کلو کمی ہو گئی ہے۔ صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن پنجاب عارف گجر کے مطابق،
چینی کی ایکس مل قیمت 163 روپے سے کم ہو کر 153 روپے پر آ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ملی بھگت کا نتیجہ تھا اور قیمت 165 روپے سے نیچے آنے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں۔
عارف گجر نے چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک لانے کا مطالبہ کیا ہے۔