عوامی حمایت کے بغیر دہشتگردی آپریشن کی حمایت نہیں، پی ٹی آئی

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی حمایت عوامی حمایت پر منحصر ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کے دوران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام فسطائیت کا شکار ہیں اور عمران خان کو جعلی مقدمات میں قید رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کا اتحاد ضروری ہے اور بندوق سے تمام مسائل حل نہیں ہوتے۔