بیٹی کو والد کی جگہ نوکری دینے کا سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم کی وفات کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے، والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں۔

عدالت نے واضح کیا کہ بیٹا شادی کے بعد والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں۔

عدالت نے مدعی خاتون کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔