پی آئی اے کی برطانیہ میں واپسی؟ ایوی ایشن حکام کا اہم اجلاس کل ہوگا

برطانیہ میں پاکستانی ایئرلائنز کی ممکنہ بحالی پر غور کے لیے برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل (20 مارچ) کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ جولائی 2020 میں جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے باعث برطانیہ اور یورپ نے پی آئی اے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ گزشتہ برس یورپی یونین نے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کی اجازت دی تھی، اور اب برطانوی حکام بھی اسی معاملے پر غور کر رہے ہیں۔

پاکستانی حکام کو امید ہے کہ اس اجلاس میں مثبت پیش رفت ہوگی، اور اگر فیصلہ حق میں آیا تو پی آئی اے کی لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے پروازیں جلد بحال ہو سکتی ہیں، جس سے مسافروں کو سفری سہولت اور قومی ایئرلائن کو مالی استحکام حاصل ہوگا۔