پاکستان میں دہشت گردی، افغان سرزمین کے استعمال کا انکشاف

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا کے وفد سے ملاقات کے دوران یہ بات بتائی کہ پاکستان کو دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے۔

سپیکر نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغان عبوری حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کے خلاف شواہد فراہم کیے ہیں اور اس معاملے کو اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا ہے۔