راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک بڑی کارروائی کے دوران 16 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کو بروقت ناکام بنایا گیا۔
ترجمان کے مطابق، خارجیوں نے غلام خان کلے کے علاقے سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر نے ایک بار پھر افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے اور اپنی سرزمین کو پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔