ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں لکھانی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق حملہ آور دہشت گردوں کی تعداد 20 سے 25 تھی، جو ہلاک ساتھیوں کی لاشیں لے کر فرار ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ بھی اسی علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر سحری کے وقت دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی تھی۔