عید الفطر پر سوئی سدرن کا گیس سپلائی شیڈول جاری

کراچی: عید الفطر کے موقع پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس فراہمی کا خصوصی شیڈول جاری کر دیا۔

کمپنی کے مطابق عید کے تینوں دن رات 12 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، تاکہ صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ چاند رات پر بھی گیس کی سپلائی رات 12 بجے تک جاری رہے گی۔

ترجمان کے مطابق گیس کے تمام والوز فل پریشر پر رکھے جائیں گے تاکہ عوام کو بہتر سروس فراہم کی جا سکے۔