صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت میں نمایاں بہتری آرہی ہے، ان کا بخار اور انفیکشن بتدریج کم ہو رہا ہے۔
ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق صدر مملکت کی حالت میں بہتری جاری ہے، اور ڈاکٹرز مسلسل ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔ آج بھی ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں تاکہ ان کی صحت کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، ڈاکٹروں کی ہدایت پر صدر زرداری چند روز مزید آرام کریں گے، اور جیسے ہی ان کی صحت مکمل بحال ہوگی، وہ دوبارہ اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
ادھر صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے تصدیق کی ہے کہ آصف علی زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور انہیں مکمل آئیسولیشن میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان کا علاج ماہرین کی ایک ٹیم کر رہی ہے، اور ان کی صحت اب پہلے سے بہتر ہے۔