عمران خان اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

راولپنڈی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بیرسٹر سیف کے ساتھ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، اور اس دوران جیل کے ارد گرد سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔

ملاقات میں خیبر پختونخوا کے انتظامی امور، سیاسی معاملات، اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

عمران خان نے وزیراعلیٰ کو مختلف ہدایات بھی دیں۔

ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات گزشتہ روز اعظم سواتی کی عمران خان سے ملاقات کا تسلسل تھی، جس میں پارٹی عہدوں کی تقرریوں سے متعلق تحفظات پر بات چیت کی گئی۔