چمن: بابِ دوستی سے افغان شہریوں کی واپسی کیلئے تیاریاں مکمل

چمن میں پاک افغان بارڈر بابِ دوستی سے افغان شہریوں کی واپسی کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

کنٹرول روم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بابِ دوستی کیمپ میں نادرا کا جدید بائیومیٹرک سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔

بابِ دوستی پر انتظامات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قیام و طعام کے لیے جمال عبدالناصر فٹبال اسٹیڈیم کیمپ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔