پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والی ایک تازہ ترین فہرست کے مطابق، دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ آئرلینڈ کا ہے۔
نوماڈ کیپیٹلسٹ کی سالانہ فہرست میں آئرلینڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جس کی درجہ بندی میں ویزا فری سفر کے علاوہ شہریوں پر ٹیکس، دوہری شہریت کی اجازت، ذاتی آزادی اور عالمی سطح پر اس ملک کے بارے میں لوگوں کے خیالات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔
فہرست کے مطابق، آئرلینڈ کے شہری 176 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کر سکتے ہیں جبکہ وہاں ٹیکس پالیسی اور دیگر قوانین بھی شہریوں کے لیے سازگار سمجھے جاتے ہیں۔
اس درجہ بندی میں یونان اور سوئٹزرلینڈ 108 اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ پرتگال چوتھے نمبر پر رہا۔ پانچویں نمبر پر مالٹا اور پرتگال، جبکہ لگسمبرگ، فن لینڈ اور ناروے ساتویں نمبر پر آئے۔
نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس میں جاپان اور سنگاپور، جو دیگر عالمی رینکنگز میں اکثر پہلے نمبر پر ہوتے ہیں، کافی نیچے چلے گئے، جس کی وجہ وہاں کی سخت دوہری شہریت اور ٹیکس پالیسیوں کو قرار دیا گیا ہے۔