صدر مملکت کا بھٹو ویژن کے تحت خودمختار پاکستان کا عزم

اسلام آباد: صدر مملکت نے کہا کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ، خودمختار اور عوام دوست ملک بنانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے شہید بھٹو کی برسی کے موقع پر ان کی خدمات، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو ترقی، خودمختاری اور عوامی فلاح کے راستے پر گامزن کیا، قوم کو پہلا متفقہ آئین دیا، اور ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔

ان کی قیادت میں اسلامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی گئی اور مسلم امہ کے اتحاد کی راہ ہموار ہوئی۔