عمران خان کی عدالت میں پیشی، جیل حکام نے اضافی سکیورٹی مانگ لی

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سکیورٹی کی درخواست کی ہے۔

عمران خان کو 15 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے، جہاں ان کے اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر کیسز میں ضمانتوں کی سماعت ہو رہی ہے۔

جیل کے حکام نے عدالت سے خصوصی گارڈز فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔