امریکی کانگریس کے تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، جس میں جیک برگمین اور ٹام سوازی شامل ہیں۔
یہ وفد 15 اپریل تک مختلف ملاقاتیں کرے گا، جن میں وزیراعظم، وزیر خارجہ، اعلیٰ عسکری قیادت اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں شامل ہوں گی۔
دورے میں معیشت، تجارت، دفاعی تعلقات، اور تعلیم کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔
امریکی وفد آزاد کشمیر اور ایل او سی کا بھی دورہ کرے گا، جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کریں گے۔