اسلام آباد: قومی اسمبلی نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان غزہ میں اسرائیلی قتل و غارت گری کی سخت مذمت کرتا ہے اور فلسطینیوں کے حق کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔
قرارداد میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے تیز کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اور شہدا کی تعداد 51 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔