روزگار کے نئے مواقع! 2025 میں کتنے پاکستانی بیرون ملک گئے؟

بیورو آف امیگریشن کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، 2025 کے ابتدائی تین مہینوں میں ایک لاکھ 72 ہزار 144 پاکستانی بیرون ملک روزگار کے حصول کے لیے روانہ ہوئے۔

ان میں سے سب سے زیادہ 1,21,970 افراد سعودی عرب گئے، جبکہ 6,891 نے یو اے ای، 8,331 نے عمان، 12,989 نے قطر، 939 نے بحرین، 775 نے ملائیشیا، 592 نے چین، 350 نے آذربائیجان، 264 نے جرمنی اور 815 نے یونان میں روزگار کے مواقع تلاش کرنے کی کوشش کی۔

مزید یہ کہ 108 پاکستانی جاپان، 109 اٹلی، 870 ترکیہ، 1,454 برطانیہ اور 257 امریکا کی طرف بھی روانہ ہوئے۔